فلم ’پدماوت‘ میں ایشوریا کے ساتھ کام کرنے کیلئے سلمان نے کیا شرط رکھی تھی؟
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوت’ میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق فلم کے لیے یہ اداکار پہلا انتخاب نہیں تھے بلکہ رانی پدمنی کے کردار کی پیشکش سب سے پہلے ایشوریا رائے بچن کو کی گئی تھی جبکہ علاؤ الدین خلجی کے کردار کے لیے سلمان خان پہلی پسند تھے۔
حیران کن طور پر ایشوریا اور سلمان نے ایک ساتھ کام کرنے کی پیشکش پر حامی بھرلی تھی، تاہم ایشوریا نے شرط عائد کی تھی کہ سلمان کے ساتھ ان کا کوئی منظر نہیں فلمایا جائے گا۔
دوسری جانب سلمان خان بھی ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کے لیے بالکل تیار تھے لیکن وہ علاؤ الدین خلجی کی بجائے ان کے شوہر مہاراجہ راول رتن سنگھ بننے کے خواہش مند تھے کیوں کہ وہ کردار کہانی کے مطابق ایشوریا کے بالکل ساتھ کا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ہدایت کار نے دونوں کی اس ‘انوکھی شرط’ کی وجہ سے کسی کو بھی فلم میں کاسٹ نہیں کیا بلکہ انہوں نے رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کو مرکزی کردار دے دیئے۔
اور اب فلم میں دپیکا پڈوکون ’رانی پدمنی‘، شاہد کپور ان کے شوہر ‘راول رتن سنگھ’ اور رنویر سنگھ ’علاؤ الدین خلجی‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم ’پدماوتی‘ سال 2017 میں بھارت کی سب سے متنازع فلم رہی، جس کی نمائش روکنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہا پسند ہندو تنظیم کرنی سینا نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، احتجاج ہوئے، دھمکیاں دی گئی اور بالآخر بھارتی فلم سنسر بورڈ نے اس کا نام بدل کر ’پدماوت‘ کردیا جبکہ کچھ مناظر بھی نکالنے کو کہا گیا۔
فلم کی نمائش پر بعض ریاستی حکومتوں کی پابندی کے بعد سپریم کورٹ کو میدان میں آنا پڑا لیکن فلم کی نمائش کے حوالے سے احتجاج کا سلسلہ کئی شہروں میں جاری ہے۔
فلم ‘پدماوت’ آج بروز جمعرات (25 جنوری) کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1