Daily Taqat

ویرات کوہلی، انوشکا کی ‘پری’ کے فین ہوگئے

انوشکا شرما کی بالی وڈ فلم ‘پری’ کا خوف اور دہشت سے بھرپور ٹیزر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر اداکارہ کے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

انوشکا شرما اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ‘پری ‘میں بھوت کا روپ دھار کر مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم ‘پری’ کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا، جسے ویرات نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا، ‘یاد دہانی کروا دوں، یہ کوئی پریوں کی کہانی نہیں ہے۔’

ساتھ ہی انہوں نے ‘Love It’ لکھ کر انوشکا کی ‘پری’ کو پسندیدگی کی سند بھی دے ڈالی۔

واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات گذشتہ برس 11 دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

دوسری جانب بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ بھی ‘پری’ کا ٹیزر دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اور انہوں نے انسٹاگرام پر انوشکا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ‘ارے باپ رے’۔

فلم ‘پری’ کی دیگر کاسٹ میں پرم براتا چتر جی، رجت کپور اور ریتابھری چکرا بورتی شامل ہیں۔

یہ فلم رواں برس 2 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »