انوشکا کوہلی کی شادی کی خصوصی تقریب، مودی سمیت اہم شخصیات کی شرکت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی اٹلی میں شادی کے بعد خصوصی تقریبات کا سلسلہ بھارت میں شروع ہوگیا۔ نوبیاہتا جوڑے نے دہلی میں تقریب سجائی جس میں دونوں نے روایتی لباس زیب تن کیا، انوشکا لال اور سنہری ساڑھی پہنے گجرہ لگائے جلوہ گر ہوئیں تو ان کا روپ سب کو خوب بھایا۔ ویرات نے بھی کالی شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے کے ساتھ بھاری کڑھائی والی شال کاندھے پر ڈالے انٹری دی۔شادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کرکٹر گوتم گمبیر، سریش رائنا اور شیکر دھون سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں کوہلی اور انوشکا کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ ویرات اور انوشکا کی شادی کی ایک اور تقریب ممبئی میں 26 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔ خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر کو اٹلی کے شہر میلان کے مہنگے ترین ریزورٹ ‘بوگو فینو چیتو’ میں شادی کی تقریب سجائی جہاں تین روز تک تقریبات جاری رہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.