ننھے تیمور کی کنگھی کرنے کا اسٹائل سوشل میڈیا پر مقبول

کبھی کالا چشمہ، کبھی ٹوپی، کبھی شیروانی تو کبھی کرتا پہنے کرینہ کپور خان کے ننھے صاحبزادے تیمور علی خان کا ہر انداز مداحوں کو خوب بھاتا ہے۔

بالی وڈ کے نواب سیف علی خان اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی معصومیت کے سب ہی اسیر ہیں اور اب ان کا بالوں پر کنگھی کرنے کا اسٹائل بھی مقبول ہوگیا ہے۔

ننھے تیمور کی کنگھی کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی معصومیت اور دلکش انداز نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں تیمور علی خان کی پہلی سالگرہ سادگی سے پٹودی پیلس میں منائی گئی تھی اور وائرل ہونے والی یہ تصویر سالگرہ کے لیے تیار ہونے سے قبل کی ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی بیٹی عنایہ کی تیمور علی خان سے مشابہہ ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.