فلم ’پدماوت‘ کا نیا ٹیزر جاری: دپیکا کے جاندار ڈائیلاگز مداحوں کو بھاگئے

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کی تنازعات میں پھنسی فلم ’پدماوت‘ کا ایک اور ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

فلم ’پدماوت‘ 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں دپیکا پڈوکون سمیت اداکار شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کرادر میں جلوہ گر ہوں گے۔

’پدماوت’ کا ایک اور ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا رانی پدماوتی کے کردار میں ڈھلی ہوئی ہیں اور ان کا رانی والا انداز بھی مداحوں کو بھاگیا ہے۔

دپیکا کے رانی پدماوتی والے ڈائیلاگز میں کافی غم و غصہ کا اظہار جھلک رہا ہے اور وہ فلم میں علاؤالدین خلجی کا کردار کرنے والے رنویر سنگھ سے بدلہ لینے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

دپیکا کی بہترین اداکاری اور جاندار ڈائیلاگز نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے اور وہ بے صبری سے فلم کی نمائش کے منتظر ہیں۔مداحوں کی جانب سے ٹیزر میں شاہد کپور اور دپیکا کی کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کو اکشے کمار کی ’پیڈمین‘ سے باکس آفس پر تصادم کا خطرہ تھا لیکن اب اکشے کمار نے فلم کی نمائش کو ملتوی کردیا اور فلم ’پیڈمین‘ آئندہ ماہ 9 فروری کو ریلیز ہوگی۔

اکشے کمار کی جانب سے اپنی فلم ملتوی کرنے پر ڈمپل گرل دپیکا نے ٹوئٹ میں رومی کا ایک قول لکھتے ہوئے اپنی پوری ٹیم کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.