امریکی فحش اداکارہ اور رام گوپال ورما کی فلم ،بھارتی ہدایتکار کو زور دار جھٹکا لگ گیا

لاہور: بالی ووڈ ڈائریکٹر رام گوپال ورما کیخلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی ہدایت کار رام گوپال ورما کی فلم ”God, Sex and Truth“ میں فحش فلموں کی امریکی اداکارہ میا ملکووا نے مرکزی کردار ادا کیا ۔فلم کی ریلیز سے قبل رام گوپال ورما نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”God, Sex and truth“ ہیڈ فونز لگا کر دیکھیں یا پھر اچھے سپیکرز کیساتھ دیکھیں کیونکہ ایم ایم کیراوانی کی دی گئی موسیقی بھی اس فلم کی اتنی ہی طاقت ہے جتنی کہ میا ملکووا کی خوبصورتی“۔

اس پر ان کیخلاف ایک خاتون سماجی کارکن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 67 کے تحت مقدمہ درج کروایا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے ذریعے غیر قانونی اور فحش مواد کی الیکٹرانک پلیٹ فارم پر تشہیر کی ،علاوہ ازیں دیوی نامی سماجی کارکن سمیت دیگر خواتین نے بھی رام گوپال ورما کیخلاف بھی شکایت درج کروائی ادھر خواتین کے ایک گروپ نے فلمساز کیخلاف حیدرآباد دکن میں ہی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکی فلم پر پابندی عائد کردی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.