فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کو ریلیز تاریخ مل گئی

سونم کپور اور کرینہ کپور کی بالی وڈ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘  رواں برس یکم جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اداکارہ سونم کپور نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک اور تشہیری پوسٹر بھی مداحوں سے شیئر کیا۔

فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور اور سونم کپور کے علاوہ اداکارہ سوارا بھاسکر اور شکا تلسانیا شامل ہیں۔

‘ویرے دی ویڈنگ’ کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد ان کی پہلی فلم ہوگی، فلم کی شوٹنگ کے دوران تیمور بھی اکثر اپنی والدہ کرینہ کے ساتھ سیٹ پر موجود ہوتے تھے۔

فلم کے سیٹس پر لی گئی تیمور کی بہت سی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بھی  بنیں۔

واضح رہے کہ اس فلم کی پروڈیوسر سونم کی بہن ریہا اور ایکتا کپور ہیں جب کہ ہدایت کار شاشنکا گوش ہیں۔

فلم سازوں کے مطابق فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ شادی سیزن کے لیے بہترین فلم ثابت ہوگی جو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.