فلمساز کرن جوہر پر 5 سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی

بالی وڈ فلمساز کرن جوہر اور ہدایت کار روہت شیٹھی پر 5 سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی۔ 

کرن جوہر اور ہدایت کار روہت شیٹھی ان دنوں رئیلٹی شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں ججز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اس شو پر کئی ستارے بھی شرکت کرتے رہتے ہیں اور اب تک پریانکا چوپڑا اور کنگنا رناوت شو میں شریک ہوچکی ہیں۔

لیکن اب اسی شو کی وجہ سے کرن جوہر، روہت شیٹھی اور چینل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔

دہلی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے فلمساز کرن جوہر، روہت شیٹھی، شو کی پروڈکشن ٹیم اور چینل کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں انہوں نے شو کے ذریعے تمباکو کی تشہیر کرنے پر 10 روز میں جواب مانگا ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کرن جوہر کے شو کو سب سے زیادہ نوجوان دیکھتے ہیں اور ایسے میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر سے نوجوانوں پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں لہٰذا شو میں تمباکو کی تشہیر روکی جائے بصورت دیگر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رئیلٹی شو کی مرکزی اسپانسر مشہور ’کملا پسند پان مصالحہ‘ کمپنی ہے جس کی وجہ سے قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت نے فلمساز کرن جوہر سمیت دیگر افراد کے خلاف تمباکو مصنوعات ایکٹ 2003 کے سیکشن 5 کے تحت قانونی کارروائی کی ہے جس میں کم از کم 5 سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے شاہ رخ خان اور ہدایت کار کرن جوہر کو فلم ’اتفاق‘ کے ذریعے سگریٹ نوشی کے فروغ کا الزام عائد کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.