معروف اداکارنےفلم ڈیڈی کوپسندیدہ فلم قراردےدیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکارانوپم کھیر نے کہا ہے کہ ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم ”ڈیڈی“ ہمیشہ سے ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔

اداکار انوپم کھیر نے فلم ”ڈیڈی“ کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم ”ڈیڈی“ ہمیشہ میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک رہے گی، پوجا بھٹ نے اپنی پہلی فلم میں عمدہ اداکارہ کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے کہاکہ  فلمی دنیا اور زندگی میں بھرپور تعاون پر مہیش بھٹ کا شکرگزار ہوں۔

اداکار انوپم کھیر نے ہدایتکار مہیش بھٹ کی متعدد فلموں میں کام کیا جن میں ”ڈیڈی“، ”دل ہے کہ مانتا نہیں“ اور ”پاپا کہتے ہیں“ شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.