سری دیوی کا فلاحی کاموں کے لیے پینٹنگز فروخت کرنے کا فیصلہ

بالی وڈ اداکارہ سری دیوی نے فلاحی کاموں کے لیے اپنے ہاتھوں سے بنائی جانے والی پینٹنگز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری دیوی نے 2 دہائیوں تک فلم نگری پر راج کیا اور ان کے فلمی کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں ہیں جس ’جولی‘، ’مقصد‘، ’سلطنت‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’خدا گواہ‘ سمیت کئی شامل ہیں۔

سری دیوی اداکاری کے علاوہ پینٹنگ کا شوق رکھتی ہیں اور فلمی مصروفیات کے باوجود پینٹنگز بناتی ہیں۔

سری دیوی نے اب اپنی پینٹنگز کو فلاحی اداروں کی مدد کے لیے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے ماہ دبئی میں ہونے والی ایک نمائش میں ان کی پینٹنگز کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سری دیوی نے بھتیجی و اداکارہ سونم کپور کی ڈیبو فلم ’ساوریا‘ میں ان کے ایک روپ کو پینٹنگ میں ڈھالا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ سونم کپور کی یہ پینٹنگ مہنگے داموں فروخت ہوگی۔

سری دیوی نے مائیکل جیکسن کی بھی پینٹنگ بنا رکھی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان دونوں پینٹنگز کی بولی کا آغاز 10 لاکھ سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ 2010 میں انٹرنیشنل آرٹ ہاؤس نے سری دیوی کو پینٹنگز کو فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے مسترد کردی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.