سوہا علی خان کی بیٹی کی کرینہ کے بیٹے تیمور سے مشابہت

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی بیٹی عنایہ کی تیمور علی خان سے مشابہہ ایک تصویر آج کل انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی شہ سرخیوں میں ہیں اور ان کی معصومیت بھری تصاویر کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر کے آخر میں سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کے ہاں بیٹی عنایہ کی پیدائش ہوئی ہے۔

عنایہ کو گزشتہ دنوں ایئرپورٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا، اس موقع پر لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوئی ہوئی ننھی عنایہ کو سوہا علی خان نے کندھے سے لگا رکھا ہے۔

اس تصویر میں وہ بالکل اپنے کزن تیمور علی خان سے مشابہہ نظر آرہی ہیں۔

عنایہ اور تیمور کی سوتے ہوئے لی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.