ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاک نیوزی لینڈفیصلہ کن معرکہ کل ہوگا

ماونٹ مونگانوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ کل ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز1-1 سے برابر ہے۔ گرین شرٹس نے اہم میچ سے قبل خوب پریکٹس کی۔تیسرامیچ سعودی عرب کے وقت کے مطابق صبح9بجے شروع ہوگا۔گرین شرٹس نے سیریز میں کامیابی پر نظریں جما لیں ہیں۔ اہم میچ میں فتح کیلئے ماونٹ مونگانوئی میں سرفراز الیون نے بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور فٹنس پر کافی محنت کی۔ تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ کیویز کی جانب سے زخمی کولن منرو اور گلین فلپس ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.