متنازع بالی وڈ فلم ’پدماوت‘ کی نئی دہلی میں خصوصی اسکریننگ
بالی وڈ کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کی نئی دہلی میں بھارتی میڈیا کے لیے خصوصی اسکریننگ ہوئی۔
فلم ’پدماوت‘ کی اسکریننگ بھارت کی چند مشہور شخصیات اور صحافیوں کے لیے کی گئی اور سب نے ہی فلم کی کہانی اور تمام کرداروں کو قابل ستائش قرار دیا ۔
صحافیوں نے فلم دیکھنے کے بعد فلم کی کاسٹ میں شامل دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی جاندار اداکاری کو خوب سراہا۔
اسکریننگ کے بعد ان افراد سے پوچھا گیا کہ کیا فلم میں ایسا کوئی مواد ہے جس سے راجپوتوں کی تاریخ مسخ ہوئی ہو یا کسی کے جذبات مجروح ہوسکتے ہوں؟
جس پر ایک صحافی نے جواب دیا کہ فلم میں ایسا کچھ نہیں، جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں یا تاریخ مسخ ہوئی ہو بلکہ بھارتی فلم سینٹرل بورڈ کو فلم سے مناظر نہیں نکالنے چاہیے تھے کیونکہ اس سے فلم کی کہانی متاثر ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی فلم بہترین ہے۔
ایک اور صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم سینٹرل بورڈ کی تبدیلیوں نے فلم سے کئی تاریخی حوالے نکال دیے جس سے کہانی کا مزہ خراب ہوا ہے ورنہ فلم بہترین ہے۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ فلم راجپوت کمیونٹی کو مکمل مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے، اس میں ان کے خلاف یا کوئی بھی جھوٹی بات شامل نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی کا کردار انتہائی سنجیدگی اور بخوبی انداز میں نبھایا ہے جب کہ رنویر سنگھ بھی علاؤ الدین خلجی کے کردار میں پوری طرح ڈھل گئے ہیں۔
دوسری جانب اب بھی راجپوت کمیونٹی کے ہندو انتہا پسند فلم کی نمائش کے خلاف ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ اس کی نمائش روکی جائے۔
فلم ’پدماوت‘ کل بروز جمعرات (25 جنوری) کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلمسازوں کا کہنا ہے کہ اسے ہندی زبان کے ساتھ تیلگو اور تامل زبان میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1