Daily Taqat

پاکستان کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہا, مودی بھی کریں، وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی کو ختم کرنے کےلئے اقدامات کرر ہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجی جار رہے ہیں، حریت قیادت کو مقبوضہ کشمیر سے باہر دھکیلا جار ہا ہے،  کشمیری خوف میں مبتلا ہیں اور اسی خوف کی وجہ سے انہوں نے کاروبار بند کئےہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  لوگوں کو قید کر سکتے ہو لیکن سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا، دلی میں بے قصور کشمیری نوجوان پر تشدد کیا گیا ، جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کو شہید کیا گیا پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،بھارتی حکومت غیر ذمہ دارنہ رویہ ترک کرے،   انہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کو کم کر کیلئے اقدامات کریں، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،  ہمیں مرعوب کرنے یا دباو میں لانے کا خیال دل سے نکال دیں، ان کا کہنا تھا کہ  بھارتی سپریم کورٹ کو کشمیریوں کی خاطر بیان دینا پڑا،


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »