Daily Taqat

پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ انگلش سیکشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

جدہ: پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ انگلش سیکشن کے زیر اہتمام ۲۰۲۰ کی اے لیول گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عالمی وبا کے باعث ہمیں انتہائی نا مساعد حالات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ آپ سب نے ان حالات کا جس انداز میں مقابلہ کیا اس کے لیے آپ لائق ستائش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اپنے اہداف کا حصول اسی طرح کامیابی سے جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے کہا کہ کووڈ ۱۹ نے ہمیں جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور یہ حقیقت باور کرائی ہے کہ اللہ کریم کے سوا کوئی طاقت موجود نہیں اور وہی قادر مطلق ہے۔ انھوں نے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس مادر علمی سے امید اور عزم نو کا پیغام لے کرجا رہے ہیں جنھوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود منزل کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔آپ نے جس عزم و ہمت کا مظاہرہ کر کے اہداف کا حصول ممکن بنایا اس کے لیے آپ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ انگلش سیکشن وطن سے دور ہم وطنوں کو نہ صرف بین الااقوامی معیاری تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے بلکہ طلبہ و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز سے نبر آزما ہونے کی مثالی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔اپنی انہی روایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئےپی آئی ایس جے ای ایس نے کووڈ ۱۹ جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کی موثرحکمت عملی اپنائی جس کے باعث تدریس کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا ۔ اسکول میں ۲۰۲۰ کی اے لیول گریجویشن تقریب میں والدین کی آن لائن شرکت کا اہتمام کر کے اس مادر علمی نے منفرد تاریخ رقم کی ۔ امسال کی یہ تقریب طلبہ طالبات اور والدین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہمیشہ یادگار رہے گی ۔ بعد ازاں مہمان ِ خصوصی اور اسکول کے پرنسپل نے طلبہ طالبات میں اسناد ، میڈلز اور شیلڈ تقسیم کیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »