رنویر نے عالیہ بھٹ کا انتہائی قیمتی لباس خراب کردیا

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کا انتہائی قیمتی لباس خراب کر دیا۔

رنویر سنگھ، ورون دھون اور عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاروں نے حال ہی میں ’کڈز ایوارڈ شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا۔

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ بچوں کے ساتھ مستیوں میں مصروف تھے جس کے دوران رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کو بھی واٹر جیل میں نہلا دیا جس پر ان کا انتہائی قیمتی لباس پوری طرح سے خراب ہوگیا۔

اداکارہ بھی رنویر کی حرکت پر سیخ پا ہوگئیں لیکن کچھ کہے بغیر ہی وہ اسٹیج سے چلی گئیں۔

اداکارہ کا یہ ڈریس ڈیزائنر امی پٹیل نے بنایا تھا اور اس کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد کی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.