Daily Taqat

بالی ووڈ کے معروف اداکارامیتابھ بچن کی فلم انڈسٹری میں دوبارہ واپسی

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کی صحت بہترہورہی ہے اور وہ جلد ہی فلموں میں دوبارہ کام شروع کریں گے۔بھارتی   اداکار امیتابھ بچن کو گزشتہ ہفتے بائیں کندھے میں شدید درد کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا جس پر اداکار امیتابھ بچن کا اپنے بلاگ پر کہنا ہے کہ پرانے زخم کی وجہ سے بائیں کندھے کے روٹر کپ میں شدید درد کا سامنا تھا۔لیکن میری صحت اب پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور جلد ہی اپنے پاؤں پر کھڑاہوں گا اورایکشن میں نظر آؤں گا۔اداکار امیتابھ بچن فلم ”102 ناٹ آؤٹ “ اور ” ٹھگز آف ہندوستان “ میں دکھائی دیں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »