راحت فتح علی خان کا پاکستان میں گانے کے لئے معاوضہ بڑھانے کا اعلان

کراچی: گلوکار راحت فتح علی خان نے کہاکہ نئے سال کا آغاز میکا سنگھ کیساتھ بیرون ملک میں کنسرٹ کرکے کیا ، بالی ووڈ فنکاروں کیساتھ شوز کرکے ہم نے پاکستانی ثقافت و کلچر کو بھی پیش کیا۔2018 ملکی میوزک انڈسٹری کیلئے بھی خوشحالی کا باعث بنے گا۔
گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہناتھا کہ گزشتہ برس استاد نصرت فتح علی خان کے نام منسوب کیا تھااس حوالے سے اوردیگر میوزک کنسرٹ ٹور کے بارے میں آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کروں گا۔ راحت فتح علی خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ پریس کانفرنس میں اہم انکشافات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ راحت فتح علی خان نے پاکستانی فلموں و ڈراموں کیلئے پلے بیک گانوں کی ریکارڈنگ کا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے جسکے بارے میں بھی وہ تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.