پاکستان کے معروف گلوکار فخر عالم نے شارجہ میں ٹی 10 لیگ کے میچ کے دوران ایسی خاتون کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کر دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا کہ یہ بھی میچ دیکھنے آئی ہیں

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فخر عالم بھی شارجہ میں ٹی 10لیگ دیکھنے کیلئے موجود ہیں اور انہوں نے اس موقع پر بھارتی اداکارہ ششمیتا سین کے ساتھ ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔
فخر عالم نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ان کے ساتھ بھارتی اداکارہ اور سابق مس یونیورس ششمیتا سین بھی ہیں ،فخر عالم نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ٹی 10لیگ کے بارے میں سب سے بہترین چیز یہ ہے کہ میں مس یونیورس سے ملا ‘۔ویڈیو پیغام میں فخر عالم کا کہناتھا کہ آج آپ کیلئے میرے پاس ایک سرپرائز ہے جو کہ میری بہت پرانی دوست بھی ہیں اور وہ مجھے آج بہت عرصہ کے بعد ملی ہیں،اس موقع پر فخر عالم نے انہیں دعوت دی اور کہا کہ وہ آئیں اور سب کو ہیلو کہیں۔
واضح رہے کہ شارجہ میں ٹی 10 لیگ جاری ہے جسے دیکھنے کیلئے انتہائی معروف شخصیات بھی آ رہی ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.