اہم خبرِیں

اپوزیشن اپنے ذاتی مفاد کیلئے نیب قوانین پر سودے بازی کرنا چاہتی ہے: شبلی فراز

لاہور: شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے ذاتی مفاد کیلئے نیب قوانین پر سودے بازی کرنا چاہتی ہے، حزب اختلاف کو کسی صورت این آر او نہیں دے سکتے، آل پارٹیز کانفرنس سیاسی یتیموں کا اکٹھ، عید کے بعد اے پی سی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے آپ کو بچانے کیلئے اپوزیشن دباؤ ڈال رہی ہے، سابق حکمرانوں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، ایف اے ٹی ایف کے قوانین ملک کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا اے پی سی کرنیوالے سیاسی طور پر بے روزگار ہوچکے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے بڑی پارٹی کو محدود کر دیا، بلاول بھٹو سے کہوں گا سندھ کو سنبھالیں، منی لانڈرنگ کس نے کی؟ جعلی اکاؤنٹس کس کے تھے؟۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.