ایف بی آر کا معروف گلوکار عارف لوہار کو نوٹس

لاہور: دنیا بھر میں آواز کا جاود جگانے اور پاکستان کانا م بلند کرنے والے معروف گلوکار عارف لوہار کو ایف بی آر نے نوٹس بھجوادیا،جس میں ان کو پندرہ دن کا ٹائم دیا گیا ہے جبکہ ان کی تین سال کی آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عارف لوہار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین برس کی آمدن کی تفصیلات طلب کر لیں، گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ایف بی آر نے پندرہ دن میں تفصیلات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔
دوسری طرف عارف لوہار نے ٹیکس نہ دینے سے متلعق خبروں کی تردید کر دی، کہتے ہیں کبھی آمدنی نہیں چھپائی، ٹیکس باقاعدگی سے دیتا ہوں، ایف بی آر کو غلط فہمی ہوئی ہے جو جلد دور کر دوں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.