آسکر ایوارڈ کے لئے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے: سوہائے علی ابڑو

اداکارہ و ماڈل سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ آسکرایوارڈ کے لئے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ منفرد موضوعات پربننے والی ایکشن ، رومانس اورمزاح سے بھرپورفلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ آسکرایوارڈز تک پاکستانی فلموں کاپہنچنا ایک دورمیں خواب لگتا تھا مگراب ہماری فلموں کی نامزدگی ہونے لگی ہے اوروہ وقت دورنہیں جب ہماری فلمیں نا صرف آسکر ایوارڈ جیتا کریں گی بلکہ ہمارے فنکاروں کوہالی ووڈ میں کام کی پیشکش بھی ہوا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم میکراور فنکار مل کرایک ایسے ٹریک پرآگے بڑھ رہے ہیں جس کے ذریعے بہت جلد ہم انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پالیں گے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد آج بھی موجود ہے جو ان کے کام کوپسند کرتی تھی بلکہ ان کے متعارف کروائے گئے ملبوسات، ہیئرسٹائل، جیولری، جوتے اوردیگر کو آج بھی سراہتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.