عالیہ بھٹ کا 25 ویں سالگرہ پر مداحوں کیلئے نئی فلم کی تصاویر کا تحفہ

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم ’راضی‘ کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

عالیہ بھٹ نے یہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے فلمیں کرنا ایسا ہے کہ میں زندہ ہوں اور زندگی جی رہی ہوں‘۔

انہوں نے لکھا، ‘اپنی 25 ویں سالگرہ اور فلم کی شوٹنگ کے 25 ویں روز لی گئی اپنی نئی فلم ’راضی‘ کی دو تصاویر پوسٹ کر رہی ہوں’۔

ساتھ ہی انہوں نے آگاہ کیا کہ آج سے ٹھیک 25 دن بعد یعنی 9 اپریل کو فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا تھا، جس کے بعد اب تک وہ ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’ڈیئر زندگی‘ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

عالیہ بھٹ کی سالگرہ کے موقع پر متعدد بالی وڈ اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سالگرہ کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.