جنسی ہراسگی پر ہالی ووڈ کیمپین میں مہوش حیات کی بھی انٹری

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جنسی ہراسگی کے معاملے پرہالی ووڈ اداکاراؤں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ مہوش حیات نے پاکستانی ساتھیوں کو بھی تگڑا پیغام دے دیا۔

گزشتہ روزلاس اینجلس ، بیورلی ہلز میں 75ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں ریڈ کارپٹ پر تمام اداکار سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئے۔ یہ سیاہ لباس دراصل ’’ٹائمز اپ‘‘ نامی مہم کے حوالے سے پہنا گیا تھا جس کا مقصد جنسی تشدد اور ہراساں کیے جانے والے افراد کے شکار افراد کی حمایت کرنا تھا

اسی حوالے سے اداکارہ مہوش حیات نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور اپنے انسٹا گرام پیج پر سیاہ لباس میں تصویر شیئر کی۔ اور بتایا کہ انہوں نے یہ سیاہ لباس کیوں پہنا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج میں نے امریکا میں میری (شوبز) انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ لباس پہنا ہے اور اپنے وطن کی ساتھیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں ہیں۔ کسی بھی قسم کا ہراساں کرنا ہمارے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.