سلمان کا سالگرہ کا کیک کاٹنے کیلئے کترینہ کا رات بھر انتظار

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے بغیر سالگرہ کا کیک کاٹنے سے انکار کردیا اور رات بھر ان کا انتظار کرتے رہے۔سلمان خان نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں اور اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے گزشتہ رات پان ویل فارم ہاؤس ممبئی میں تقریب منعقد کی تھی۔ تقریب میں سلمان خان نے انیل کپور، کترینہ کیف، فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا، علی عباس ظفر سمیت قریبی دوستوں کو ہی مدعو کیا تھا۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریب میں مدعو تمام افراد ہی بروقت پہنچ گئے تھے لیکن اداکارہ کترینہ کیف، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے میں شرکت کے باعث وقت پر سالگرہ کی تقریب میں نہ پہنچ سکیں۔سلمان خان نے دوستوں کے اصرار کے باوجود کترینہ کیف کے بغیر کیک کاٹنے سے انکار کیا اور رات گئے ان کا انتظار کرتے رہے۔سلو میاں نے ہدایت کار علی عباس ظفر اور کترینہ کے پہنچنے پر ہی اپنی 52 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ساتھ ہی فلم کی کامیابی کا جشن منایا۔سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد ہی دبنگ خان  بات چیت میں بھی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور اپنی فلم کی کامیابی کا سارا کریڈٹ کترینہ کیف کو دے ڈالا۔ سوال پر سلمان کا کہنا تھا کہ فلم میں میرے ساتھ کترینہ کا ہونا ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور یہی کترینہ کی جانب سے میری سالگرہ کا تحفہ ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان کی حالیہ ریلیز فلم میں کترینہ کیف ان کے مدمقابل ہیں اور اس فلم نے باکس آفس کے سارے ریکارڈ الٹ پلٹ کردیئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.