فلم پرچی کی کاسٹ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

اسلام آباد: فلم پرچی کی کاسٹ اپنی فلم کی پرموشن کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملنے پہنچ گئی ۔نئے سال کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری کا فلم بینوں کیلئے تحفہ، فلم پرچی کی کاسٹ اپنی فلم کی پرموشن کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر فلم کے مرکزی کرداروں حریم فاروق ، علی رحمان خان اور ڈائریکٹر اظفرجعفری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ، فلم پرچی 5 جنوری 2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ فلم پرچی کا ٹریلر بھی کچھ عرصہ قبل ہی ریلیز کیا گیا۔ تین منٹ کے ٹریلر میں حریم فاروق کے کردار کو زیادہ نمایاں کیا گیا جس کے بعد علی رحمٰن خان چھائے ہوئے نظر آئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.