Daily Taqat

کوئل پرشہری زندگی کی اثر اندازی

گروننجین، ہالینڈ: شہری مصروفیات ، صوتی آلودگی اور تیز روشنی اب تک انسانوں پر اثر اندازہوتی رہی تھی مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہالینڈ کے مشہور اورمقبول پرندے کوئلوں کو بھی ان چیزوں نے بیحد پریشان کردیا ہے جسکی وجہ سے وہ نقل مکانی بھی کررہے ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے بعد مر بھی رہے ہیں۔ ماہرین کاکہناہے کہ ان پرندوں کیلئے دن عام انسانوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ سورج غروب ہونے کے بعد چاروں جانب پھیلی تیز روشنی کو بھی روزمرہ کی عام روشنی سمجھ لیتے ہیں اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ دن بہت بڑے ہوگئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں رہنے والی کوئلیں لمبی زندگی ضرور پاتی ہیں مگر انکی صحت جنگلات وغیرہ میں رہنے والی دیگر کوئیلوں کے مقابلے میں ہمیشہ خراب رہتی ہے۔ یہ رپورٹ ہالینڈ کی گروننجین یونیورسٹی کے ماہرین نے مرتب کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »