میرا کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی، عمر کے اس حصے میں بغیر جیون ساتھی کے انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے:ماہر خان

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فلمسٹار میرا میرے بارے میں جو بھی کہتی ہیں میں اسکا جواب نہیں دینا چاہتی کیونکہ مجھے علم ہے کہ اس عمر میں جا کر جب زندگی کا کوئی جیون ساتھی نہ ہو تو انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرا نے طویل عرصے سے میرے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مگر افسوس کہ وہ اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکیں، میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ جلد شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں تاکہ تنہائی کا جو سانپ ان کو ڈستا ہے اس سے وہ آزاد ہو سکیں۔یہی نہیں میرا شادی کے بعد نارمل بھی ہو جائیں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.