ہریتھیک روشن نے دنیا کے پرکشش اداکارہونے کااعزازاپنے نام کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھیک روشن نے دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ورلڈ ٹاپ موسٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ 10 پرکشش اداکاروں کے درمیان مقابلہ کرایا گیا جس میں ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے 2 اداکاروں کے نام شامل تھے جب کہ ٹاپ 5 میں ہالی ووڈ کے 3 اور بالی ووڈ کے دو اداکاروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا اور ٹاپ 5 اداکاروں کی فہرست میں ہریتھک روشن نے ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں سمیت سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے پرکشش ترین اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.