ہالی ووڈکی ایکشن سے بھرپورنئی تھرلرڈرامہ فلم’دی کمیوٹر‘کا پریمئیرجاری

معروف ہالی وو ڈ اسٹار لیام نیسن کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم’دی کمیوٹر‘کا نیویارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ نے خوب جلوے بکھیرے۔

ستارے ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جوابات دئیے اس دوران کچھ سوالات اوپرا وِنفرے کے صدارتی الیکشن میں کھڑے ہونے سے متعلق بھی پوچھے گئے، جسے فلم کی کاسٹ نے سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ اگر ایسا ہوا تو اوپرا جیت سکتی ہیں۔

ہدایت کارجاؤ مے کولٹ سیراکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کامیاب بزنس مین کے گِرد گھوم رہی ہے جو جرائم پیشہ افرادکے چُنگل میں پھنس جاتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.