Daily Taqat

اٹل بہاری واجپائی کو ٹویٹرز کی طرف سے مبارکباد

25 دسمبر کو انڈیا میں سابق ہندوستانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش ہے۔اٹل بہاری واجپائی انڈیا کے دسویں وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم لیڈر ہیں۔ہند میں ان کے 93 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہیش ٹیگ جاری کیا گیا جو انڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ عالمی ٹرینڈ میں 50ویں نمبر پر پہنچ کر کچھ گھنٹے بعدتیسرکا عالمی ٹرینڈ بنا۔انڈین پارلیمنٹ کے ممبر کلدیپ بشنوئی نے اٹل بہاری واجپائی کے بارے میں لکھا:ایک نظریاتی سیاستدان ،بہترین مقر ر اور پورے سیاسی ماحول میں سب سے عقلمند سیاستدان ہیں۔ ہمیشہ ان کا کام ان کی بات سے زیادہ بولتا ہے۔ سابق وزیراعظم کو سالگرہ مبارک ہو۔ہندوستانی وزیر ہیمانتا بسوا سرما نے ٹویٹ کیا:سر اٹل بہاری واجپائی ایسی شخصیت ہیں جس نے ہمیشہ ہمیں متاثر کیا،ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم کے مطابق ہم نے سابق وزیر اعظم واجپائی کی تعلیمات اور اصولوں کو یاد کیا جو انہوں نے ہمیں سکھائے تھے۔وزیر تجارت اور صنعت سریش پرابھو نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میری قسمت بہت اچھی تھی کہ سر اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ کے دوران 6 مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہا ،بہت کچھ سیکھا، ان کی سب سے اچھی حکومت تھی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »