پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کے لئے پنجاب حکومت کی ایک اور کوشش ناکام

وزیر اعلی پنجا ب شہباز شریف کی پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ،پیر حمیدالدین سیالوی رانا ثنااللہ کے استعفی کے مطالبے پر قائم ہیں۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایات پر پیر حمیدالدین سے مذاکرات کے لئے دو رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں پیرامین الحسنات اور غلام محمد سیالوی شامل تھے انہوں نے پیر آف سیال شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنی طرف قائل کرنے کی کوشش کی جو یکسر ناکام رہی ۔کمیٹی نے ان کو شہباز شریف کا پیغام پہنچایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رانا ثنااللہ کے استعفی کے مطالبے سے ہٹ جائیں اس کے علاوہ آپ کی ہربات مانی کی جائے گی,جس پر پیر حمیدالدین کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے  استعفی کے علاوہ کوئی بھی آپشن قبول نہیں۔پیر آف سیال شریف نے کمیٹی کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ان سے ملاقات کے وعدہ پورا نہ کرنے پر بھی شکوہ کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.