بہت جلد خوشخبری سناﺅں گی، کترینہ کیف

ممبئی : بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔

کترینہ کیف سے حالیہ انٹرویو میں ان کی شادی بارے سوال کیا گیا جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔

ان سے پوچھا گیا کہ آپ شادی کے بعد بھی اپنے کام کو جاری رکھیں گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ جب میں شادی کروں گی اور میرے بچے ہو جائیں گے تو میری پہلی ترجیح میری فیملی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی کے لئے اپنی ذات کو نہیں گم کرنا چاہیئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.