Latest news

آئین کےآرٹیکل 140 اے کا نفاذ ضروری بن گیا ہے، وزیر قانون

کراچی : بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ شہر قائد میں نکاسی آب، گندگی کے ڈھیر، پانی سمیت دیگر مسائل بڑھتےجا رہے ہیں، مسائل کو حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149(4) نافذ کرنے کا اشارہ دیدیا گیا۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) نافذ کرنیکا ارادہ ہے۔ عروس البلاد کہلانے والے شہر میں اب اس آرٹیکل کے نفاذ کا وقت آگیا ہے۔ میں اس آرٹیکل کے نفاذ کے حق میں ہوں۔فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ آئین کےآرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا، دیکھنا ہوگا سندھ گورنمنٹ لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے۔ مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.