فرانس ایک بار پھر سیاحوں کے لئے دنیا کا پسندیدہ ترین ملک قراردیا گیا

فرانس میں سال 2017 میں 89 ملین سیاح آئے اور اس طرح سیاحت کے اعتبار سے پوری دنیا میں فرانس کا پہلا نمبر آیا ہے۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس ہو یا فرانس کے دیگر شہر، ہر جگہ سیاحوں کے لئے منفرد کشش موجود ہیں۔ پیرس کا ایفل ٹاور دنیا کے سیاحوں کیلئے ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہا ، شانزے لیزے کی رونقیں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ فرانس کے دیگر شہروں میں بھی کئی تاریخی عمارتیں ہیں جو یہاں کی پرانی تاریخ کی یاد تازہ کرتی ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سیاح فرانس کا رخ کرتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.