نیویارک میں فلمایا گیا فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز

معروف گلوکاراوراداکار فرحان سعید کا نیا گانا “دل ہوا پنچھی” ریلیز کردیا گیا۔ گانا نیویارک میں فرحان سعید اورثناء سیرائے پرفلمایا گیا۔ عاصم فاروقی کی ڈائریکشن میں اس رومانوی گانے کی کمپوزیشن اور پروڈکشن نیویارک سے ایڈرین ڈیویڈ کی ہے۔فرحان سعید معروف اداکارہ، ماڈل اور وی جے عروہ حسین کے شوہر ہیں جنہوں نے فرحان کی اس کامیابی کے حوالے سے ٹویٹ میں ان کے مداحوں کو تیار رہنے کیلئے کہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.