Daily Taqat

فریحہ الطاف نے معافی مانگ لی

دوروز قبل بینظیر بھٹوانٹرنیشنل ائر پورٹ پرخواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنانے والی سابقہ ماڈل فریحہ الطاف نے اپنی اس غیر مہذبانہ حرکت پر معافی مانگ لی۔

کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی سی ای اوفریحہ الطاف نے سوشل میڈیا پرخواتین کے لبا س کا مذاق اڑانے سے متعلق ویڈیو سے تکلیف پہنچنے والے تمام افراد سے معذرت کرلی۔کہتی ہیں میری نیت یہ نہیں تھی، فیشن میں ہم کپڑوں پر تبصرے کرتے ہی رہتے ہیں۔ صارفین میری تصاویر پر بھی تبصرہ کریں

انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کو فریحہ نے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی لیکن معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بہت سے صارفین نے اسے اپنے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

فریحہ نے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے ائر پورٹ پر خود سے آگے چلتی خواتین کی ویڈیو بنائی تھی ۔ خواتین کا چہرہ نظر نہیں آ رہا لیکن فریحہ الطاف کے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو مایوس کیا۔

فریحہ نے پوسٹ کی گئی ویڈیوزمیں ائر پورٹ ڈریسنگ، ڈریس کوڈ اور یہ مت پہنیں جیسے جملے لکھے حالانکہ اخلاقی طور پر انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

صارفین نے فریحہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ خود تو وہ آزادی کا پرچار کرتی ہیںلیکن کیا ان خواتین کا قصور یہ ہے انہوں نے خود کو صحیح سے ڈھانپ رکھا ہے۔

شدید رد عمل سامنے آنے کے بعد فریحہ الطاف نے دل آزاری پر معافی مانگ لی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »