دلیر مہدی کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں دو سال قید کی سزا

بھارتی پاپ گلوکار دلیر مہدی کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ دلیر مہدی کو پنجاب پولیس کی حراست میں عدالت لایا گیا اور جج کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔ دلیر مہدی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

دلیر مہدی اور ان کے بھائی شمشمیر 1998 اور 1999 میں دس لوگوں کا طائفہ لے کر امریکہ گئے تھے جن کے دستاویزات کے جعلی ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جیسے ہی پٹیالہ پولیس کی جانب سے دلیر مہدی اور ان کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی خبریں میڈیا پر عام ہوئیں ، 35 مزید شہریوں نے دلیر اور شمشیر کے خلاف تحریری طور پر درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دلیر اور اس کے بھائی نے انہیں امریکہ بھجوانے کیلئے خطیر رقم وصول کی لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.