اہم خبرِیں
زمین کے پاس سے گزرتا ’دُم دار ستارہ‘ پاکستان سے کیسے دیکھا جائ... گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی ” آپ ایسا کریں کہ آپ کل آ جائیں“

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پشتو میں گفتگو

راولپنڈی :  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پی ٹی ایم سمیت بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی پر صحافیوں کو تفصیلی معلومات فراہم کیں اور سوالات کے جوابات بھی دیئے تاہم اس موقع پر انہوں نے پشتون بھائیوں کیلئے پشتو زبان میں خصوصی پیغام بھی جاری کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی جانب سے پشتو میں جاری کردہ بیان کا ترجمہ ہے کہ ” میں اپنے محترم پختون بھائیوں ، ماﺅں ، بہنوں ، نوجوانوں اور بزرگوں کو سلام پیش کرتاہوں، پاک فوج آپ کی ہے جس طرح پاکستان ہم سب کا ہے ۔ان کا پیغام میں کہناتھا کہ پاکستان خوشحال ہو گا تو بشمول پختون ہم سب خوشحال ہوں گے اور خدانخواستہ اگر پاکستان کوکوئی نقصان پہنچتا ہے تو یہ ہم سب کا نقصان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کسی کے ورغلانے پر آپ کو پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف اکسانا چاہتے ہیں ، پاکستان کو آپ کی قربانیوں کا احساس ہے اور ریاست رات دن کوشش کر رہی ہے کہ آپ کے مسائل فوری حل کیے جائیں ، پاک فوج اس وقت چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک آپ کے مسائل نہیں حل ہوں گے ۔آصف غفور کا کہناتھا کہ ہمیں امید ہے کہ پختون ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے اور ہمیں امید ہے کہ آپ ملک دشمن قوتوں کا راستہ روکیں گے اور پاکستان کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.