تنازعات اور پابندیوں کے باوجود ’پدماوت‘ کروڑوں کی سنچری کے قریب

تنازعات کا شکار رہنے والی فلم ’پدماوت‘ نے کئی ریاستوں میں پابندی کے باوجود اب تک 97 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی۔

دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوت‘ تنازعات، کئی ریاستوں میں پابندی اور ہنگاموں کے باوجود بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے جمعرات کو پیش کی گئی۔

بھارت کی کئی بڑی ریاستوں میں فلم کی نمائش پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود فلم نے 3 دن میں 56 کروڑ روپے یعنی (97 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔

فلم نے پہلے روز 5 کروڑ، دوسرے روز 19 کروڑ اور تیسرے 32 کروڑ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 56 کروڑ یعنی 97 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کی۔

فلم نے دنیا بھر سے بھی مجموعی طور پر 8 کروڑ 37 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔

فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار کیے ہیں اور فلم بینوں کی جانب سے رنویر کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.