آصفہ زرداری نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ زرداری کو لیاری یا ٹنڈو والہ یار سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ 2018کے عام انتخابات سے عملی سیاست کا آغاز کرنے کو تیار ہیں ۔پی پی پی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آصفہ لیاری یار ٹنڈو الہ یار سے انتخاب لڑیں گی ۔آصفہ اگلے ماہ تین فروری کو 25سال کی ہو کر عام انتخابات میں حصہ لینے کو کم از کم عمر کو پہنچ جائیں گی ۔آصفہ لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 248سے عملی سیاست شروع کریں گی جبکہ ٹنڈو الہ یار کا حلقہ این اے 223بھی آصفہ کے لیے مختص کردیا گیا ہے ۔انتخا بات لڑنے کے لیے آصفہ کی لیاری میں دلچسپی ہے اور ٹنڈو الہ یار میں ووٹ کا اندراج ہے ۔دونوں نشستوں میں کس نشست پر الیکشن لڑنا ہے اس کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.