’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘کے ہدایت کار تبدیل

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی بالی وڈ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2’ کی ہدایات اب کرن جوہر کے بجائے پنیت ملہوترا دیں گے۔

فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2’ کرن جوہر کی 2012 کی فلم کا سیکوئل ہے جس میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے ڈیبیو کیا تھا۔

اس بار فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار میں جیکی شروف کے صاحبزادے ٹائیگر شروف جلوہ گر ہوں گے جن کے ساتھ دو اداکارائیں ہوں گی، جب کہ 2012 کی فلم میں دو اداکار اور ایک اداکارہ تھی۔

گزشتہ رات فلم ساز کرن جوہر نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2’ کا نیا پوسٹر مداحوں سے شیئر کیا اور  فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2’ رواں برس 23 نومبر کو ریلیز ہوگی جب کہ دو مرکزی کردار نبھانے والی اداکاراؤں کے نام کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

ساتھ ہی کرن جوہر نے بتایا کہ اس بار فلم کی ہدایات پنیت ملہوترا دیں گے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرن جوہر اس بار صرف بطور پروڈیوسر فلم سے منسلک رہیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.