Latest news

ڈی پی ایس قصور کے چونیاں اور کوٹ رادھا کشن میں کیمپس بنانیکا اعلان

قصور:   ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور کے چونیاں اور کوٹ رادھا کشن میں کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ،100/100 کنال اراضی کی نشاندہی کر لی گئی، اسسٹنٹ کمشنر قصور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ڈی پی ایس کی نئی برانچ کے قیام کےلئے موزوں زمین تلاش کرکے آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کریں، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر/چیئرمین بورڈ آف گورنرز صاحبزادی وسیمہ عمر نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران جاری کیں۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز چوہدری محمد ارشد، رانا شہزاد، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس، زہرہ دستگیر، شبیر احمد ڈوگر، ڈی ایم او سلیم چشتی، پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد فرحان، ایڈمنسٹریٹر جہانگیر چوپڑہ، ممبران فریحہ سہیل، حاجی جاوید اختر، مسعود اقبال ساجد، صفدر علی انصاری محمد ظریف ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے 4کروڑ روپے لاگت سے زیر تعمیر جونیئر بلاک اور بوائز بلاک کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ نئی بلڈنگز میں کوالٹی میٹریل کا استعمال، طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل نے بتایا کہ85فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، بلڈنگ کی تعمیر اپریل کے وسط تک مکمل کر لی جائے گی۔

بورڈ آف گورنرز نے لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بجلی کی فراہمی کےلئے200کے وی اے کے نئے جنریٹر کی خریداری، جونیئر سیکشن اور بوائز سیکشن کےلئے750کرسیوں کی خریداری، اور ڈی پی ایس کے پاس موجود قیمتی نئی ٹیوٹا ہائی ایس کی اوپن آکشن اور طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کےلئے نئی بس خریدنے، فی طالبعلم 5روپے ریڈ کراس فنڈ کی منظوری دیدی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں اور کوٹ رادھا کشن میں مختص کی جانےوالی اراضی کی سکول کے نام ٹرانسفر کےلئے فوری اقدامات کریں،تعمیراتی کام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

تاہم بورڈآف گورنرز کی منظوری سیڈی پی ایس قصور دونوں نئے کیمپسز کےلئے ایک ایک کروڑ روپے قرضہ حسنہ فراہم کرے گا  ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکول میں بہترین فیکلٹی کے تقرر کےلئے ٹیچرز کا تقرر باقاعدہ ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد کیا جائے گا ، سکول انتظامیہ انٹر ڈی پی ایس تقریری مقابلوں کا انعقاد کرے جس میں اردو ، انگلش کےساتھ پنجابی زبان میں بھی تقریری مقابلے رکھے جائیں ، پنجابی تقریری مقابلوں میں بابا بلھے شاہ کے پیغام کو موضوع بنایا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.