سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان

ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

سنجے دت کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتھک محنت سے مقام بنایا ہے۔ انہوں نے فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں کئی تنازعات کا سامنا کیا ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر ان کے قریبی دوست ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم بنارہے ہیں جس میں ان کا کردار رنبیر کپور کررہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال سے جاری ہے اور اب اس کی نمائش کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ٹوئٹر پر فلم کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ 29 جون بتائی تاہم فلم کے نام پر تنازع کے باعث کوئی نام فی الحال تجویز نہیں کیا گیا ہے۔

راج کمار ہیرانی نے سلمان خان کی ’ریس 3‘ سے باکس آفس پر پنگا لینے سے کتراتے ہوئے فلم کی نمائش عید کے بعد رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے فلم کا نام ’سنجو‘ تجویز کیا ہے جس پر رنبیر کپور نے اعتراض کیا تھا جس پر انہیں جلد ہی نام تجویز کرنے کا کہا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.