فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب

ممبئی : امیتابھ بچن کی جودھپور میں فلم کی عکس بندی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی طبیعت فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہوگئی۔

امیتابھ بچن ان دنوں نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے لیے جودھ پور میں ہیں۔ شوٹنگ کے دوران اچانک ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سامنے آنے پر ممبئی سے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم جودھ پور روانہ کی گئی

اطلاعات ہیں کہ امیتابھ کی طبیعت اب بہتر ہے لیکن ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد ہی حتمی بات سامنے آسکے گی، ڈاکٹرز کی جانب سے امیتابھ کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.