اداکار عرفان خان کا اعتراف,کینسر کے مرض میں مبتلا

ہالی وڈ اور بالی وڈ میں کروڑوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے ورسٹائل اداکار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر مرض کی تصدیق کرتے ہوئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ شروع میں اس حقیقت کو تسلیم کرنا مشکل رہا لیکن آس پاس موجود لوگوں نے امید دلائی۔

عرفان خان نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں، جلد مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ تاہم اپنی بیماری کا نام بتاتے ہوئے افواہ پھیلانے والوں کو گوگل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.