Latest news

’پاکستانی صحافت مافیا کے قبضے میں ہے، سوشل میڈیا کی بدولت اقتدار میں آیا‘

’پاکستانی صحافت مافیا کے قبضے میں ہے، سوشل میڈیا کی بدولت اقتدار میں آیا‘

اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا و صحافت مافیا کے قبضے میں ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی بدولت ہی اقتدار میں آئے ہیں۔

سوشل میڈیا آپریٹرز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مگرمچھوں سے ہے، عوام کو چاہیے گھٹیا سیاست کرنے والوں کا منہ بند کریں۔

ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس گھر میں ڈاکا پڑا ہو وہ گھر راتوں رات اپنے پاؤں پرکھڑا نہیں ہو سکتا۔

Image result for iMRAN KHAN WITH YOUTUBERS

انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہمیں شدید خطرہ ہے، آج بھارت پر شدت پسند سیاست دانوں نے قبضہ کر لیا ہے۔  مودی سرکار کے خلاف پورے ہندوستان میں احتجاج شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتی ہے مگر ہم ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں

Image result for iMRAN KHAN WITH YOUTUBERS

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود غریب طبقے کے لئے ہماری حکومت نے ہیلتھ کارڈ اور احساس کارڈ جیسے پروگرام متعارف کرائیں ہیں، اس طرح کے اقدامات پہلے کبھی نہیں کئے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے دو پروگرامز جو نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے ان میں ہاؤسنگ منصوبہ اور سیاحت سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.