اہم خبرِیں

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں امریکہ، ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ کابیینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری، فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید برآں پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری اور پی ایس او کے ایم ڈی، سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی جائےگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.