معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نا معلوم افراد کی جانب سے لند ن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے  کی دھمکی

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نا معلوم افراد کی جانب سے لند ن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے  کی دھمکی دے دی گئی ، گلوکار نے تقریب میں شریک ہونے سے انکار کردیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق لندن میں 10 دسمبر کو راحت فتح علی خان کو ان کی میوزک کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر بہترین گلوکاری کا ایوارڈ دیا جانا تھا لیکن، راحت فتح علی کے لاہور میں واقع فارم ہاؤس پر نامعلوم افراد نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کو کہا، نعرے بازی کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ لندن میں منعقدہ پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ ایک مخصوص مذہبی گروہ کی تقریب ہے اس لیے اس تقریب میں شریک نہ ہوں۔دوسری جانب گلوکار کے قریبی ذرائع کا کہناتھا کہ اس شو کا معاہدہ ایک انٹرنیشنل پروموٹر نے کروایا تھا جبکہ راحت فتح علی خاں ایونٹ آرگنائزرز کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔ واضح رہے کہ احتجاج کرنے والوں نے راحت فتح علی خاں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔تاہم اس احتجاج کے بعد راحت فتح نے ایوارڈ شو میں شرکت سے معذرت کرلی اور انہوں نے باقاعدہ ایونٹ آرگنائزرز کوآرگاہ کردیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.