Latest news

فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب تعینات

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیاض الحسن چوہان کو ایک مرتبہ پھر وزیر اطلاعات پنجاب بنادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2000 شک تین پانچ  کے تحت فیاض الحسن چوہان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صعنت و تجارت میاں اسلم اقبال کی عہدہ  سنبھالنے سے معذرت کے بعد فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کو مارچ 2019 میں اقلیتوں کے خلاف متنازع بیان دینے کی وجہ سے ہٹایا گیا تھا۔

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنی جو پہلی کابینہ تشکیل دی تھی اس میں فیاض الحسن چوہان شامل تھے لیکن وہ ایک سے زائد مرتبہ اپنے بعض بیانات کی وجہ سے متنازع ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.